چوہدری سرور نے بلدیاتی انتخابات کے باقی دو مر حلوں میں فوج یا رینجرز کی تعیناتی کیلئے الیکشن کمیشن کو باقاعد ہ خط لکھ دیا

بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ہماری بات نہ مانے کی وجہ سے کارکنان کا بڑے پیمانے پر قتل ہوا ، دو مر حلوں کے دوران بھی ایسی ہی صورتحال کا خدشہ ہے ، شفافیت یقینی بنانے کیلئے فوج تعینا ت کی جائے،تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر کامطالبہ

بدھ 11 نومبر 2015 20:59

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔11 نومبر۔2015ء) تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے بلدیاتی انتخابات کے باقی دو مر حلوں میں تمام پو لنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دینے اور ان پر فوج یا رینجرز کی تعیناتی کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو باقاعد ہ خط لکھ دیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر کی جانب سے لکھے جانیوالے خط میں کہا گیا ہے کہ ہم نے پہلے مر حلے میں فوج یارینجرز کی تعیناتی کیلئے بھی الیکشن کمیشن کو خط لکھا لیکن اس پر الیکشن کمیشن نے کوئی نوٹس نہیں لیا جسکی وجہ سے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مر حلے کے دوران تحر یک انصاف کے 11کارکنان قتل ہوئے اور تحر یک انصاف کے بلدیاتی امیدواروں کو حکمران جماعت (ن) لیگ کی جانب سے ہر اساں کیا جا رہا ہے اور بلدیاتی انتخابات کے باقی دو مر حلوں کے دوران بھی ایسی ہی صورتحال کا خدشہ ہے اس لیے بلدیاتی انتخابات کو شفاف اور پر امن بنانے کیلئے ضروری ہے کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کے باقی دومر حلوں کے دوران تمام پو لنگ اسٹیشنوں پر فوج یا رینجرز کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے اور ہمیں یقین ہے کہ الیکشن کمیشن تمام سیاسی جماعتوں کیلئے پر امن اور کسی بھی قسم خطرات سے پاک ماحول فراہم کر یگا تاکہ سب کیلئے یکساں سیاسی ماحول میسر آسکے ۔