میانمار ، الیکشن کمیشن نے آنگ سان سوچی کے حلقے میں انکی کامیابی کا اعلان کر دیا
آنگ سو چی نے قومی مفاہمت پر مذاکرات کی غرض سے فوجی حمایت یافتہ قیادت سے ملاقات کی درخواست کردی
بدھ 11 نومبر 2015 20:59
ینگون(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔11 نومبر۔2015ء) میانمار میں الیکشن کمیشن نے آنگ سان سوچی کے حلقے میں انکی کامیابی کا اعلان کر دیا،میانمار میں 25 سال بعد ہونے والے عام انتخابات میں آنگ سان سوچی کی جماعت نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی (این ایل ڈی) اکثریتی سیٹیں حاصل کر کے جیت کے بے حد قریب ہے۔دوسر ی جانب میانمار کی حزب اختلاف کی رہنما آنگ سان سوچی نے قومی مفاہمت پر مذاکرات کی غرض سے فوجی حمایت یافتہ قیادت سے ملاقات کی درخواست کردی ۔
عالمی میڈیا کے مطابق الیکشن کمیشن نے آنگ سان سوچی کے حلقے میں انکی کامیابی کا اعلان کر دیا۔میانمار میں اتوار کو ہونے والے انتخابات میں ملک کے 80 فیصد شہریوں نے ووٹ ڈالے۔ این ایل ڈی نے اب تک اعلان کردہ 182 نشستوں میں سے 163 میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔(جاری ہے)
پارٹی کو اکثریت حاصل کرنے کے لیے 67 فیصد نشستوں کی ضرورت ہے تاہم این ایل ڈی امید کررہی ہوگی کہ اس سے زیادہ بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کرکے نئی پارلیمنٹ میں غلبہ حاصل کرے۔
الیکشن حکام کا کہنا ہے کہ حتمی اور باضابطہ اعلان میں دس دن تک کا وقت لگ سکتا ہے۔خیال رہے کہ فوج کی حمایت یافتہ یونین سولیڈیرٹی ڈویلپمنٹ پارٹی (یو ایس ڈی پی) 2011 سے اقتدار میں ہے۔میانمار کی حزب اختلاف کی رہنما آنگ سان سوچی نے قومی مفاہمت پر مذاکرات کی غرض سے فوجی حمایت یافتہ قیادت سے ملاقات کی درخواست کردی ہے۔حزب اختلاف کی رہنما آنگ سان سوچی نے میانمار کے صدر تھین سین، آرمڈ فورسسز کے کمانڈر، اور پارلیمان کے سپیکر کے نام خطوط تحریر کیے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
تیسری بار اقتدار میں آنے کیلئے مودی کی مسلمانوں کیخلاف ہرزہ سرائی جاری
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
اسرائیل کو ٹیکنالوجی دینے کیخلاف احتجاج پرگوگل کے 20 ملازمین فارغ
-
غزہ میں اجتماعی قبریں اسرائیل کا سنگین جنگی جرم،لوگوں کی برہنہ لاشیں ملی ہیں،اقوام متحدہ
-
مزید چار ایرانی افراد و اداروں پر امریکی پابندیاں عائد
-
روس کے نائب وزیردفاع رشوت لینے کے شبہ میں گرفتار
-
نیتن یاہو امن کی راہ میں رکاوٹ،فورا عہدہ چھوڑ دیں،نینسی پیلوسی
-
سعودی عرب کی غزہ پر اسرائیلی قابض ریاست کے جنگی جرائم کی شدید مذمت
-
امریکی سینیٹ سے یوکرین، اسرائیل، تائیوان کیلئے امدا منظور
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.