ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے عہدے سے ہٹائے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں: عائشہ ممتاز

muhammad ali محمد علی بدھ 11 نومبر 2015 21:06

ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے عہدے سے ہٹائے جانے کی خبریں بے بنیاد ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.11 نومبر 2015 ء) عائشہ ممتاز کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے عہدے سے ہٹائے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی ہیں کہ ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز کی جانب سے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی دودھ بیچنے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا تھا جس کے بعد انہیں ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز نے ردعمل دیتے ہوئے ایسی تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ عائشہ ممتاز کا کہنا ہے وہ بطور ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی اپنے فرائض بخوبی نبھا رہی ہیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے فیس بک پیج پر چھاپوں کی تصایر گزشتہ کچھ عرصے سے شائع نہ کرنے کے حوالے سے عائشہ ممتاز نے بتایا ہے کہ یہ اقدام ہائی کورٹ کے حکم پر اٹھایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :