Live Updates

عمران خان سندھ کے 2روزہ دورے پر (آج) کراچی پہنچیں گے، حیدر آبادجامشورو ، ٹنڈو جام ،عمر کوٹ اورٹنڈو اﷲ یار میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جلسوں سے خطاب کریں گے

سندھ کے بعد تحریک انصاف کے سربراہ آبائی حلقے میانوالی کا بھی2روزہ دورہ کر یں گے

بدھ 11 نومبر 2015 21:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔11 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان سندھ کے 2روزہ دورے پر (آج)جمعرات کو کراچی پہنچیں گے،پی ٹی آئی چیئر مین دورے کے دوران جامشورو ، ٹنڈو جام ،عمر کوٹ اور اﷲ یار میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جلسوں سے خطاب کریں گے ،دورہ سندھ مکمل کر نے کے بعد عمران خان اپنے آبائی حلقے میانوالی کا بھی2روزہ دورہ کر یں گے اور بلدیاتی الیکشن کی مہم میں حصہ لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان سندھ کے 2روزہ دورے پر (آج)جمعرات کو دوپہر 12بجے کراچی پہنچیں گے جہاں سے وہ سیدھا وہ جامشورو جائیں گے اور وہاں انتخابی جلسے سے خطاب کر یں گئے جس کے بعد پی ٹی آئی چیئر مین حیدرآباد جائیں گے اور انتخابی ریلی میں شرکت کر یں گے ،جس کے بعدعمران خان ٹنڈوجام میں جہیجو ہاوس میں جلسے سے بھی خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی چیئر مین ٹنڈو اﷲ یار،عمرکو ٹ اور میر پور خاص میں انتخابی جلسے سے خطاب کر یں گے جبکہ پی ٹی آئی چیئر مین13نومبر کو ماتلی میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے مہم میں حصہ لیں گے ۔ دریں اثنا تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا سیل کے مطابق عمران خان 2روز کیلئے اپنے آبائی حلقے میانوالی کا بھی دورہ کریں گے اور وہاں بلدیاتی الیکشن کی مہم میں حصہ لیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات