وزیرِداخلہ کا نادرا آفس کراچی چوری کے واقعہ کا نوٹس، چیئرمین نادرا کو فوری تحقیقات اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا حکم

غفلت کے مرتکب سیکیورٹی گارڈ کی گرفتار ی کی کوشش، دیگر اہلکاروں سے بھی سخت باز پرس کی جا رہی ہے،ترجمان نادرا

بدھ 11 نومبر 2015 21:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔11 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کراچی میں نادرا کے دفتر میں چوری کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین نادرا عثمان مبین کو فوری انکوائری ،غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کاروائی اور ڈیوٹی سے غیر حاضر سیکیورٹی گارڈ کی گرفتاری کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو انہوں نے چیئرمین نادرا کو ملک بھر میں واقع نادرا دفاتر کی سیکیورٹی مضبوط بنانے کیلئے فی الفور اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی ۔

نادراکے ترجمان کے بیا ن کے مطابق واقعہ میں نادرا کا کسی قسم کا ڈیٹا یا شناختی کارڈ چوری نہیں ہوئے ۔ انہوں نے کہاکہ واقعہ میں غفلت برتنے والے سیکیورٹی گارڈ کی گرفتار ی عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ دیگر اہلکاروں سے بھی سخت باز پرس کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :