چین کو گوادر میں تجارتی زون بنانے کیلئے 650ایکڑ اراضی فراہم کی گئی ہے‘ اس مقام پر ویئر ہاؤسز ،انڈسٹریز کے قیام کے علاوہ آئل سٹی بھی بنایا جائے گا
وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل کاغیر ملکی میڈیا کو انٹر ویو
بدھ 11 نومبر 2015 21:22
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔11 نومبر۔2015ء ) وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ چین کو طے شدہ معاہدے کے تحت گوادر میں تجارتی زون بنانے کے لیے 650ایکڑ اراضی فراہم کی گئی ہے ،یہ اراضی چائنیز اورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کو چالیس سال کے پٹے پر دی گئی ہے ۔
(جاری ہے)
غیر ملکی میڈیا کو انٹر ویو میں سینیٹر کامران مائیکل نے کہا کہ 2281 ایکڑ زمین حاصل کی گئی تھی جس پر صنعتی زون بننا تھا ، اس کے پہلے مرحلے میں 650 ایکڑ زمین حوالے کی گئی ہے ،یہ فری ٹریڈ زون کا حصہ ہے۔
اس مقام پر ویئر ہاؤسز ،انڈسٹریز کے قیام کے علاوہ آئل سٹی بھی بنایا جائے گا ۔گوادر کی بندرگاہ 2007 میں 25 کروڑ ڈالر کی لاگت سے مکمل کی گئی تھی جس کے لیے 80 فیصد سرمایہ چین نے فراہم کیا تھا۔ چین اپنے استعمال کا ساٹھ فیصد خام تیل مشرق وسطی کی ریاستوں سے خریدتا ہے، چین کی اقتصادی ترقی کو دیکھتے ہوئے آئندہ سالوں میں اس کی تیل کی درآمدات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے اس لیے توقع کی جا رہی ہے کہ چین تیل کی درآمد کے لیے اسی بندرگاہ کو استعمال کرے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.