کسٹم انٹیلی جنس حکام کی کارروائیاں ، سمگل شدہ گاڑی اور 130موبائل فونز برآمد
پشاور سے آنیوالی کار سے برآمد 20لاکھ روپے زائد مالیت کے سمگل شدہ موبائل فونز لاہور ہال روڈ مارکیٹ میں سپلائی کیے جانے تھے
بدھ 11 نومبر 2015 21:31
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء) کسٹم انٹیلی جنس حکام نے دو مختلف کارروائیوں میں سمگل شدہ گاڑی اور 130موبائل فونز برآمد کے لیے ، اسمگل شدہ گاڑی اور موبائل فونز کی مالیت 40لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ کسٹم انٹیلی جنس کی ٹیم نے گارڈن ٹاؤن احمد بلاک میں کارروائی کرتے ہوئے بزنس مین سلیمان واجد میاں کے زیر استعمال سمگل شدہ مارک ایکس گاڑی قبضے میں لے لی ۔
سمگل شدہ گاڑی کو جعلی نمبر پلیٹ لگائی گئی تھی اور گاڑی کی مالیت 20لاکھ سے زائد بتائی جا رہی ہے ۔ جبکہ دوسری کارروائی میں انسپکٹر ملک مبین اختر اور انسپکٹر مراتب مشتاق کی سربراہی میں کسٹم انٹیلی جنس ٹیم نے ٹھوکر نیاز بیگ پر پشاور سے لاہور آنے والی کرولا کار سے 130سمگل شدہ موبائل فونز برآمد کر لیے ۔(جاری ہے)
ٹھوکر نیاز بیگ میں چیکنگ کے دوران کرولا کار بی جی 576سے مختلف ماڈلز کے 130سمگل شدہ موبائل فونز برآمد کیے گئے جن کی مالیت 20لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔
ملزمان نصیر خان ، ممتاز خان اور ہمایوں موبائل فونز ہال روڈ سپلائی کرنے آرہے تھے ۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان کی جانب سے بتایا گیا کہ موبائل فون پشاور سے خریدے گئے اسمگل شدہ ہونے کے بارے علم نہیں تھا ۔ کسٹم حکام نے ملزمان کو حراست میں لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے ۔مزید اہم خبریں
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.