لاہور کی 5یونین کونسلز میں 14نومبر کو دوبارہ پولنگ کا جاری شیڈول منسوخ کر دیا گیا
بیلٹ پیپرز پر انتخابی نشان غلط پرنٹ ہونے ،کچھ پولنگ اسٹیشنز پر بیلٹ پیپرز کم پڑجانے کی وجہ سے پولنگ کا عمل روکا گیا تھا
بدھ 11 نومبر 2015 21:31
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء) لاہور کی 5یونین کونسلز میں 14نومبر کو دوبارہ پولنگ کا جاری شیڈول منسوخ کر دیا گیا ، الیکشن کمیشن نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کرے گا ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق 31اکتوبر 2015ء کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں لاہور کی 5یونین کونسلز یوسی 185کی وارڈ نمبر 4، یوسی 86کی وارڈ نمبر 3، یوسی 193کی وارڈ نمبر 2،یوسی 162کی وارڈ نمبر 5میں جنرل کونسلرز اور یوسی 231میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے بیلٹ پیپرز پر امیدواروں کے انتخابی نشان غلط پرنٹ ہونے اور کچھ پولنگ اسٹیشنز پر بیلٹ پیپرز کم پڑجانے کی وجہ سے ملتوی کیے گئے تھے ۔
جس کے بعد ان 5یونین کونسلز میں 14نومبر کو دوبارہ پولنگ کا شیڈول جاری کیا گیا تھامگر اب الیکشن کمیشن کی جانب سے 14نومبر کو ہونیوالی پولنگ بھی منسوخ کر دی گئی ہے اور نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.