این اے122میں ووٹوں کے ردو بدل کے خلاف آئندہ ہفتے پٹیشن دائر کریں گے ‘عبدالعلیم خان
حکومت کو معاملہ جلد حل کرنا ہو گا ،دوبارہ اڑھائی سال نہیں لگانے دینگے ،ایاز صادق کو جلد از جلد دوبارہ ڈی سیٹ کرائیں گے
بدھ 11 نومبر 2015 21:32
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء ) تحریک انصاف کے این اے122سے امیدوار عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو دی گئی درخواست کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں جس کی روشنی میں اس حلقے سے ووٹوں کے ردو بدل کے خلاف آئندہ ہفتے پٹیشن دائر کرینگے ،ہمارے پاس تمام ثبوت اور شواہد اکھٹے ہو چکے ہیں جنہیں میڈیا کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے اور اب انہیں کسی فورم پر جھٹلایا نہیں جا سکتا ۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ این اے122سے 5ہزار سے زائد ووٹوں کی منتقلی اور 25ہزار نئے ووٹوں کے شامل کرنے کے الزامات کے ایک ماہ گزر جانے کا با وجود کسی بھی حکومتی ادارے یا عہدیدار کی طرف سے ان کی تردید نہیں کی گئی ۔نواز لیگ ہر الیکشن میں نت نئے ڈھنگ سے دھاندلی کرتی ہے اور اس مرتبہ رچایا گیا ڈھونگ دھاندلی نہیں سرا سر فراڈ ہے جس پر قومی اسمبلی پر مسلط کردہ بوگس سپیکر کو دوبارہ گھر کی راہ لیناہو گی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.