کسی صورت بھی فیسکوکی نجکاری نہیں ہونے دیں گے ،واپڈا ایمپلائز یونین

بدھ 11 نومبر 2015 21:34

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء) کسی صورت بھی فیسکوکی نجکاری نہیں ہونے دیں گے ، نجکاری سے بجلی مہنگی ہو گی،منافع بخش ادارے کو کوڑیوں کے بھاؤ بیچا جا رہا ہے ان خیالا ت کا اظہار پاکستان واپڈا ایمپلائز پیغام یونین کے جنرل سیکرٹری میاں افتخار احمد نے دیگر عہدیدار عبدالجبار، رانا محمد قاسم،سراج الدین کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت منافع بخش ادارے فیسکو کو فروخت کر رہی ہے جس کا کوئی جواز نہیں بنتا کیوں کہ فیسکو کے لاسز سب سے کم اور ریکوری سو فیصد ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس قبل بھی جن اداروں کی نجکاری کی گئی ان کی کارکردگی متاثر ہوئی ہے۔انہوں نے بتایاکہ حکومت نے فیسکو کی قیمت ایک سو چار ارب لگائی ہے اور جبکہ اتنے کی صرف فیسکو ملازمین کی رہائشی کالونی ہے جبک فیسکو کی تار، کھمبے اور دیگر سامان کو زیرہ قیمت لگائی جا رہی ہے جو کہ ملک و عوام کے ساتھ فراڈ کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ نجکاری کے خلاف پیغام اور ہائیڈرو یونین جبکہ آفیسرز ایسوسی ایشن ملک کر جدوجہد کر رہے ہیں اور اگر حکومت نے نجکاری کا فیصلہ واپس نہ لیا تو بھر پور احتجاج کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے تمام یونینز سے رابطے کیے جارہے ہیں اور منگل سے ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گاجبکہ احتجاج کو موثر بنانے کے لیے شٹڈاؤن بھی گریز نہیں کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کی عوام اور صنعتکار بھی اس نجکاری کے لیے آواز بلند کریں کیوں کہ بجلی مہنگی ہونے کے باعث ان کے کاروبار بھی متاثر ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :