گورنرخیبرپختونخواسردارمہتاب احمدخان کااپنے آبائی حلقے ضلع ایبٹ آباد کے علاقوں خانس پور،بیروٹ خرداورنمبل کادورہ

حکومت عوام کی فلاح وبہوداورزندگی کی سہولیات بہم فراہم کرنے کیلئے سنجیدہ ہے،ہماری تمام ترتوجہ ملک کی تعمیروترقی،صحت وتعلیم کی سہولیات کی فراہمی،روزگارکے مزید مواقع اورمعیشت کی بہتری پرہے،،،گورنرخیبرپختونخوا سردارمہتاب احمدخان

بدھ 11 نومبر 2015 21:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء)گورنرخیبرپختونخواسردارمہتاب احمدخان کااپنے آبائی حلقے ضلع ایبٹ آباد کے علاقوں خانس پور،بیروٹ خرداورنمبل کادورہ کیا۔ آمدپر ہزاروں افراد نے ان کااستقبال کیا۔ موڑہ بیروٹ خرد اور نمبل کے مقام پر 102.192 ملین روپے کی لاگت سے سڑکوں کے دو منصوبوں کی تعمیر، کشادگی و بحالی کا افتتاح بھی کیا۔

اپر لہور کس کے مقام پر پرائمری سکول کی اپ گریڈیشن اور لنک روڈز کی بحالی و پختگی کیلئے ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان بھی کیا۔ خانس پور،ایوبیہ ہسپتال اور گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول خانس پورایبٹ آباد کادورہ ۔خیرہ گلی او ربیروٹ کلاں کے دورے کے موقع پربیروٹ کلاں میں لڑکوں کے ڈگری کالج کے قیام اور علاقے میں واٹرسپلائی کی سکیموں کیلئے ڈھائی کروڑروپے دینے کابھی اعلان کیا۔

(جاری ہے)

210ملین روپے کی لاگت سے سڑکوں کے تین منصوبوں کی تعمیر،کشادگی وبحالی کابھی افتتاح کیا۔ گورنر نےpk-45 ضلع ایبٹ آباد میں مجموعی طور پر 312.907 ملین روپے کی لاگت سے سڑکوں کے پانچ منصوبوں کا افتتاح۔ گورنرنے بیروٹ خرد میں بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس علاقے کی تعمیروترقی کیلئے حکومت تما م تر ا قدامات اٹھارہی ہے۔ اورانشاء اﷲ بہت جلد یہ خطہ امن واستحکام کاگہوارہ بن جائیگا۔

اورمزیدتعمیرترقی ہوگی انہوں نے کہا کہ اس علاقے تعمیروترقی کے سلسلے کو مزیدآگے لیکر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی فلاح وبہوداورزندگی کی سہولیات بہم فراہم کرنے کیلئے سنجیدہ ہے اور ہماری تمام ترتوجہ ملک کی تعمیروترقی،صحت وتعلیم کی سہولیات کی فراہمی،روزگارکے مزید مواقع اورمعیشت کی بہتری پرہے۔گورنرکی آمدپراہلیان علاقہ نے گورنرکاوالہانہ استقبال کرکے انہیں خوش آمدیدکہا،گورنرپروٹوکول اور سیکورٹی کی پرواہ کئے بغیراہلیان علاقہ میں گل مل گئے ۔

گورنر نے رامکوٹ ریالہ کا بھی دورہ کیا اورایک بڑے اجتماع سے خطاب بھی کیا۔ اس موقع پر انہیں روایتی پگڑی بھی پہنائی گئی۔ایم پی اے سردار فریداحمدخان ، ممبع ڈسٹرکٹ کونسل یو سی پلک، سردار شمعون یار خان، سابقہ ایم پی اے سردارمحمدفداخان بھیاس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ پورے ملک سے پسماندگی کاخاتمہ کیاجائے۔

انہوں نے کہاکہ اس علاقے کی تعمیروترقی کیلئے حکومت تما م تر اقدامات اٹھارہی ہے۔ اورانشاء اﷲ بہت جلد یہ خطہ امن واستحکام کاگہوارہ بن جائیگا۔ اورمزیدتعمیرترقی ہوگی انہوں نے کہا کہ اس علاقے تعمیروترقی کے سلسلے کو مزیدآگے لیکر جائیں گے۔بیروٹ خرد میں موڑہ ، لہور کس یو سی پلک کے مقام پر انہوں نے 48.193 ملین روپے سے بی ایچ یو موڑہ تا ہوتوڑال برج سڑک کی بحالی، پختگی وتعمیرکاافتتاح بھی کیا اس موقع پر ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے گونر نے کہا کہ اس سے علاقے میں مزیدترقی کے مواقع پیداہوں گے اور آمد و رفت میں آ سانی پیدا ہوگی انہوں نے کہاکہ سرکل بکوٹ میں سڑکوں کومزید بہترکیاجائیگا۔

گونر نے اپر لہور کس کے مقام پر پرائمری سکول کی اپ گریڈیشن کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تعلیم کے مواقعوں کی فراہمی کیلیے تمام تر وسا ئل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر لنک روڈز کی بحالی و پختگی کیلیے ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان بھی کیا۔ بعد ازاں گورنر نے 54.522 ملین روپے کی لاگت سے نمبل تا کرلی سڑک کی بحالی، پختگی اور کشادگی کے منصوبے کا بھی افتتاع کیا۔

گورنر نے خانس پور،ایوبیہ ہسپتال کادورہ کیا اور اس موقع پر محکمہ صحت کے متعلقہ حکام نے گورنر کوبریفنگ دی۔ ہسپتال کے غیرفعال ہونے پرگورنر نے اظہاربرہمی کااظہارکیا اورمتعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ہسپتال کوفوری طورپر فعال بنایاجائے اوراس سلسلے میں کوئی کسر باقی نہ رکھی جائے۔انہوں نے متعلقہ حکام کوہدائیت کی کہ ہسپتال کی اراضی کی ڈیمارکیشن کی جائے اور اسے کٹیگری ڈی میں شامل کیا جائے اوراس کی بحالی وتعمیر کی جائے انہوں نے کہا کہ یہ ایک تاریخی عمارت ہے اور اس کی حفاظت کی جائے۔

انہوں نے محکمہ صحت کے حکام کوپیرہ میڈیکل سٹاف کی بھرتی کے حوالے سے بھی کہا۔بعدازاں گورنر نے گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول خانس پورایبٹ آباد کا دورہ کیا۔ اورمتعلقہ حکام کوہدایت کی کہ سکول بہترانداز میں چلایاجائے۔کیونکہ بہتر تعلیمی ماحول کی فراہمی سے ہی طلباء معیاری تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔