کوہاٹ روڈ پر تجاوزات کے خاتمے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا،جاویدنسیم
بدھ 11 نومبر 2015 21:44
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء)رکن صوبائی اسمبلی جاوید نسیم نے کہا ہے کہ کوہاٹ روڈ پر چونگی سے بھانہ ماڑی تک قائم ناجائز تجاوزات کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا اور حکومتی مشینری کو بروئے کار لا کر پشاور کو حقیقی معنوں میں پھولوں کا شہر بنایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے کوہاٹ روڈ پر قائم تجاوزات کے معائنے کے دوران کیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پشاور الطاف شیخ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر میر حواص خان وزیر،ٹاؤن ممبر نواز خان اور پراپرٹی مالکان بھی موجود تھے۔جاوید نسیم نے کوہاٹ روڈکی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ روڈ جنوبی اضلاع اور دیگر علاقوں کو پشاور سے ملاتا ہے جنوبی اضلاع کے زیادہ تر لوگ اسی روڈ کااستعمال کرتے ہوئے پشاور کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال لیڈی ریڈنگ اور ڈبگری گارڈن میں اپنے مریض لاتے ہیں لیکن بعض اوقات روڈکی بندش کی وجہ سے مریضوں کو بروقت ہسپتال پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.