آنگ سو چی نے موجودہ حکومت سے ملاقات کی درخواست کر دی

بدھ 11 نومبر 2015 21:45

ینگون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء)میانمار کی حزب اختلاف کی رہنما آنگ سان سوچی نے قومی مفاہمت پر مذاکرات کی غرض سے فوجی حمایت یافتہ قیادت سے ملاقات کی درخواست کردی ۔

(جاری ہے)

ان کی جماعت نیشنل لیگ آف ڈیموکریسی (این ایل ڈی) کو ہونے والے انتخابات میں واضح برتری حاصل ہوئی ہے ٗاب تک 40 فیصد نشستوں کے نتائج جاری کیے جا چکے ہیں جن میں این ایل ڈی کو 90 فیصد ووٹوں سے برتری حاصل ہے۔

دوسری جانب فوج کی حمایت یافتہ جماعت یونین سولیڈیریٹی اینڈ ڈیویلپمنٹ پارٹی (یو ایس ڈی پی) کے حصے میں صرف پانچ فیصد نشستیں آئی ہیں ٗ ایک چوتھائی نشستیں فوج کے لیے مختص ہیں۔حزب اختلاف کی رہنما آنگ سان سوچی نے میانمار کے صدر تھین سین، آرمڈ فورسز کے کمانڈر، اور پارلیمان کے سپیکر کے نام خطوط تحریر کیے