اقوام متحدہ ٗ روسی دستاویز میں شام میں 18 ماہ میں آئینی اصلاحات نافذ کرنے اور صدارتی انتخابات کروانے کی سفارش
شامی حزب اختلاف کی جماعتوں کو آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں شام کے تنازع پر ہونے والے اہم مذاکرات میں ضرور حصہ لینا چاہیے ٗمتن
بدھ 11 نومبر 2015 21:47
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء) اقوام متحدہ میں زیر گردش ایک روسی دستاویز میں شام میں 18 ماہ میں آئینی اصلاحات نافذ کرنے اور ان کے بعد صدارتی انتخابات کروانے کی سفارش کی گئی ہے تاہم دستاویز میں یہ واضح نہیں ہے کہ کیا اس دوران شام کے صدر بشارالاسد ہی صدارت کے منصب پر فائز رہیں گے۔دستاویز میں کہا گیا کہ چند مخصوص شامی حزب اختلاف کی جماعتوں کو آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں شام کے تنازع پر ہونے والے اہم مذاکرات میں ضرور حصہ لینا چاہیے۔
اطلاعات کے مطابق روس کی جانب سے آٹھ نکات پر مشتمل سفارشات میں انتخابات میں شام کے صدر بشارالاسد کے ممکنہ کردار کو مسترد نہیں کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ان کے دشمنوں کی جانب سے کہا جاتا رہا ہے کہ قیام امن کے لیے ایسا کرنا ناممکن ہوگا۔(جاری ہے)
برطانوی میڈیا کے مطابق دستاویز میں کہا گیا کہ شام کے مقبول صدر کے پاس عسکری افواج کے کمانڈر ان چیف کے اختیارات ہوں گے جبکہ سپیشل سروسز اور خارجہ پالیسی بھی ان کے تحت ہی ہوگی۔
دستاویز میں کہا گیا کہ اصلاحاتی عمل صدر اسد کی زیر نگرانی نہیں ہونا چاہیے بلکہ ایسے امیدوار کی زیر نگرانی ہونا چاہیے جس پر تمام حریف متفق ہوں۔دستاویز میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی سے شام کی حکومت اور حزب اختلاف کی جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل وفد کے درمیان سیاسی مذاکراتی عمل شروع کروانے کے لیے کہا گیا ہے۔دستاویز میں کہا گیا کہ یہ مذاکرات سوئیٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں جون 2012 میں عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت کروائے جائیں جن میں شام میں عبوری حکومت کے قیام پر اتفاق کیا گیا تھا۔ویانا میں ہونے والے مذاکرات میں تقریباً 20 ممالک اور بین الاقوامی وفود شرکت کریں گے۔ مذاکرات کا اصل مقصد صدر بشارالاسد کی افواج اور چند حزب اختلاف گروہوں کے درمیان جنگ بندی کروانا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
اصفہان کی سیٹلائٹ تصاویر سے نقصان واضح نہیں، امریکی میڈیا
-
پانڈا ڈپلومیسی، چین 2 پانڈا امریکا بھیجے گا
-
امریکہ رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کر سکتا، بلنکن
-
روس کا سپرسونک بمبار طیارہ گر کر تباہ
-
ٹرمپ کیخلاف عدالتی کارروائی، ایک شخص کی عدالت کے باہر خود سوزی
-
وائٹ ہائوس کا ایران پر اسرائیلی حملے پر تبصرے سے گریز
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.