گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع

بدھ 11 نومبر 2015 21:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء ) قائدحزب اختلاف پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع کروادی جبکہ حکو مت سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کو بھی فوری واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز قائدحزب اختلاف میاں محمودالر شید نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسکو حکومت کا ظالمانہ اقدام قرار دیا ہے جسکے خلاف پنجاب اسمبلی میں باقاعدہ قرار داد بھی جمع کروادی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکو مت عوام کے ساتھ ظلم کا سلسلہ فوری بند کر یں کیونکہ حکمرانوں کے ایسے فیصلوں سے مہنگائی میں مزید اضافہ اور غر یبوں کی مشکلات بڑھتی ہے اس لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کوفوری واپس لیا جائے ۔