ا قتصادی راہداری کی تعمیر کے سلسلے میں پاکستانی عوام چینی انجینئروں اور کارکنوں کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے،صدر ممنون

بدھ 11 نومبر 2015 21:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء)صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی دنیا میں مثال کی حیثیت رکھتی ہے۔ جسے دونوں ملکوں کے اعوام اور اداروں کی مکمل تائید حاصل ہے۔یہ بات صدر مملکت نے یہ بات چائنا انٹرنیشنل کونسل کے وفد سے بات چیت کرتے ہو ئے کہی۔ جس نے اُن سے ایوانِ صدر میں کی۔وفد کی قیادت کونسل کے سیکرٹری جنرل سونگ دائی ڈونگ نے کی۔

صدر مملکت نے پاک چین اقتصادی راہداری کی تعمیر کے سلسلے میں جاری کام پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور کہا کہ چین کے مختلف ادارے، وزارتیں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت کئی مختلف پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں،ہم انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے انھیں مکمل تعاون حاصل رہے گا۔

(جاری ہے)

صدرممنون حسین نے کہا کہ اقتصادی راہداری کی تعمیر کے بعد گوادر کے ذریعے عالمی منڈیوں سے رابطہ قائم ہو جائے گا جس سے نہ صرف پاکستان اور چین بلکہ پورے خطے کے ممالک فائدہ اُٹھاسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاک چین قتصادی راہداری مشرق وسطیٰ اور علاقے کے دیگر ملکوں کے لیے گیٹ وے کی حیثیت رکھتی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ ا قتصادی راہداری کی تعمیر کے سلسلے میں پاکستانی عوام چینی انجینئروں اور کارکنوں کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ اس موقع پر چائنا انٹرنیشنل کونسل کے سیکرٹری جنرل سونگ دائی ڈونگ نے صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ انہیں پاکستان سے بہت محبت ملی ہے۔صدر مملکت نے وفد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔