نیشنل پریس کلب کی نئی کونسل ممبر شپ پر پابندی لگا دی گئی
میڈیا انکلیو میں کونسل ممبران، ایسوسی ایٹ ممبرز اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کی صنعت سے وابستہ تمام افراد پلاٹ حاصل کرنے کے اہل ہوں گے،اجلاس میں فیصلہ
بدھ 11 نومبر 2015 22:02
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء)نیشنل پریس کلب کی گورننگ باڈی نے وقتی طور پر نئی ممبر شپ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم ایسوسی ایٹ ممبرز ووٹ ڈالنے کے علاوہ پریس کلب کی تمام سہولیات سے استفادہ کر سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل پریس کلب کی گورننگ باڈی کا اجلاس بدھ کو یہاں پر ہوا جس کی صدارت صدر نیشنل پریس کلب شہریار خان نے کی۔
اجلاس میں سیکرٹری طارق محمود چوہدری، سیکرٹری فنانس وقار ستی کے علاوہ گورننگ باڈی کے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر شہریار خان نے کہا ہے کہ گورننگ باڈی کی رائے کے مطابق نیشنل پریس کلب کی نئی کونسل ممبر شپ پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ ایسوسی ایٹ ممبرز سوائے ووٹ کاسٹ کرنے کے تمام طرح کی سہولیات کے لئے اہل ہوں گے۔(جاری ہے)
اجلاس میں میڈیا انکلیو کے حوالے سے گورننگ باڈی کو بریفنگ دی گئی اور مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔
فیصلہ کیا گیا کہ میڈیا ٹاؤن فیز II (میڈیا انکلیو) میں نیشنل پریس کلب کے کونسل ممبران کے علاوہ ایسوسی ایٹ ممبرز اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کی صنعت سے وابستہ تمام افراد پلاٹ حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ میڈیا انکلیو کے حوالے سے اگلے اجلاس میں تفصیلات کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔مزید اہم خبریں
-
محسن نقوی کا اسلام آباد میں زیر تعمیر جیل کا دورہ،جیل کی تعمیر کا پہلا مرحلہ 6ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت
-
وفاقی وزیراطلاعات سے پاکستان کے دورہ پر آئے بنگلہ دیشی صحافیوں کے وفد کی ملاقات
-
وزیراعظم کا متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ ھزاع بن سلطان بن زید آل نیہان کیانتقال پراظہار تعزیت
-
روسی ہیکر امریکا کی انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ‘گرفتاری میں معاونت پر10ملین ڈالر کا انعام مقرر
-
پیرس: ایک حملہ آور کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمی
-
وکلاءاور عدلیہ کو تقسیم کرنے کی مزاحمت کریں گے،حامد خان
-
امریکی ریاست اوہائیو میںصدر بائیڈن کا نام انتخابات کے بیلٹ میں شامل کرنے میں قانون سازی مکمل نہ ہوسکی
-
یورپی بنکوں اورسرمایہ کاروں کی جانب سے کرپٹو کرنسی میں بھاری سرمایہ کاری‘ای یو دنیا میں ڈیجیٹل کرنسی کا دوسرا بڑا مرکزبن گیا
-
رفح بارڈر کراسنگ پر اسرائیلی فورسز کے قبضے سے غزہ کے ہسپتالوں میں صرف 3 دن کا ایندھن رہ گیا
-
سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے وزیراعظم کی پیکا ایکٹ 2016 میں ترمیم کی منظوری
-
حکومت نے ایف بی آر کو نان فائلرز کیخلاف پلان بی پر عمل درآمد کیلئے گرین سگنل دیدیا
-
چاند پربھیجے گئے پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمرسے پہلی تصویرموصول
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.