آصف زرداری 19 نومبر کو اپنا ووٹ کاسٹ کرنے نواب شاہ نہیں جائیں گے،نثار کھوڑو

بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے آٹھ اضلاع میں کامیابی حاصل کی جو اسکی مقبولیت کا ثبوت ہے،سینئر صوبائی وزیر تعلیم

بدھ 11 نومبر 2015 22:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) سندھ کے سینئروزیر تعلیم نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری 19 نومبر کو اپنا ووٹ کاسٹ کرنے نواب شاہ نہیں جائیں گے۔ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے آٹھ اضلاع میں کامیابی حاصل کی جو اسکی مقبولیت کا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم نثار کھوڑو نے مقامی ہوٹل میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین ملک سے باہر ہیں جس کی بنا پر وہ بلدیاتی انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کرپائیں گے۔

بلدیاتی انتخابات میں پی پی کو 8 اضلا ع میں کامیابی ملی۔ کامیابی سے سندھ سمیت ملک میں پارٹی کی پوزیشن مضبوط ہوئی ہے۔ نثار کھوڑو نے اقلیتوں کے حوالے سے کہا کہ پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اقلیتوں کو برابری کے حقوق دینے کے علم بردار ہیں۔ اس وجہ سے انہوں نے سب سے پہلے نوڈیرو میں ہندو برادری کے ساتھ دیوالی منائی جس کے بعد وزیر اعظم اور عمران خان کو بھی اقلیتوں کے ساتھ دیوالی منانے کا خیال آگیا۔