صوبائی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے آبنوشی کا اجلاس

صوبے میں جاری منصوبوں بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی

بدھ 11 نومبر 2015 22:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پبلک ہیلتھ انجنےئر نگ ڈیپارٹمنٹ کا ایک اجلاس بدھ کے روز رکن صوبائی اسمبلی گل صاحب خان خٹک کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ پشاور کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ارکان صوبائی اسمبلی محمد ادریس ،اعظم خان درانی، فضل شکور خان،احتشام جاوید اکبرخان اورشاہ فیصل کے علاوہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ اور دیگرمتعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سیکرٹری امحکمہ آبنوشی نظام الدین نے صوبے میں جاری منصوبوں کے بارے میں اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی جبکہ کمیٹی کے ارکان نے صوبائی وزیر برائے محکمہ پبلک ہیلتھ انجنےئر نگ کی مسلسل تیسری با ر اجلاس میں غیر حاضر ی پر ناراضگی کا اظہارکیا اور فیصلہ کیا کہ کمیٹی کا آئندہ اجلاس 16نومبر2015ء کو دن گیارہ بجے طلب کیا جائے گا اور آئندہ اجلاس میں ممبران کمیٹی کوئی ٹی اے ڈی اے وصول نہیں کرینگے تاکہ حکومت کو کمیٹی پر اٹھنے والے اخراجات میں کمی لائی جا سکے۔قائمہ کمیٹی نے محکمہ آبنوشی کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ موقع پر جاکر سکیموں کو فعال بنانے اور عوام سے مل کر موقع پر لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے لائحہ عمل طے کریں تاکہ عوام کے مسائل انکے دہلیز پر حل ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :