وطن کی مٹی مجھے ایڑیاں رگڑنے دے……مجھے یقین ہے کہ چشمہ یہیں سے نکلے گا

شہبازشریف کی آمد پر کاشتکاروں کے’’ شیر آیا شیر آیا‘‘ کے فلک شگاف نعرے

بدھ 11 نومبر 2015 22:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف جناح ہال، ساہیوال میں چھوٹے کاشتکاروں کووزیراعظم کسان پیکیج کے تحت مالی امداد کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں آئے تو ہال میں موجود کاشتکاروں نے ’’شیر آیا شیر آیا ‘‘کے نعرے لگائے۔وزیراعلیٰ نے اپنی تقریر میں کاشتکاروں کو اپنا بھائی قرار دیتے ہوئے کہاکہ زمین سیغلہ اگانے والے ہمارے سر کے تاج ہیں اورحکومت انہیں مالی امدادکی صورت میں ان کا حق لوٹا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب میں علامہ اقبالؒ کے یہ اشعار پڑھے اور ان کی تشریح بھی کی،جس پر ہال میں موجود تمام افراد نے وزیراعلیٰ کو بھر پور داددی ۔’’تمنا آبرو کی ہے اگر گلزار ہستی میں،تو کانٹوں میں الجھ کر زندگی کرنے کی خو کر لے،نہیں یہ شان خود داری چمن سے توڑ کر تجھ کو،کوئی دستار میں رکھ لے کوئی زیب گلو کر لے‘‘وزیراعلیٰ نے اپنی تقریر کا اختتام ان اشعار پر کیا ۔’’جب اپنا قافلہ عزم و یقین سے نکلے گا،جہاں سے چاہیں گے رستہ وہیں سے نکلے گا،وطن کی مٹی مجھے ایڑیاں رگڑنے دے،مجھے یقین ہے کہ چشمہ یہیں سے نکلے گا‘‘۔