بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے بعد عوام کے مسائل حل کرینگے ، تھانہ کچری کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دینگے،قاضی احمد اکبر

بدھ 11 نومبر 2015 22:35

حضرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما قاضی احمد اکبر نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے بعد عوام کے مسائل حل کرینگے اور تھانہ کچری کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دینگے پی ٹی آئی کا کوئی بھی کونسلر کرپشن اور لوٹ مار کی سیاست نہیں کریگا پی ٹی آئی کے نوجوانوں نے بارش میں بھی ہماری تقریب کو رونق بخشی یہی تبدیلی کی سب سے بڑی علامت ہے ہم ان تمام نوجوانوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں کر حل کریں گے اور بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائینگے ۔

وہ بدھ کوپاکستان تحریک انصاف غورغشتی کے الیکشن آفس میں شرکاء سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میاں محبوب الرحمن اور امیدوار برائے جنرل کونسلر افروز زمان عرف بودا نے بھی خطاب کیا تقریب میں امیدوار برائے وائس چیرمین محمد رفیق ،زاہد زمان خان،سلطان افسر،ساجد سلیم،احمد خان،فیصل خان ،حاجی ادریس،طارق محمود ،محمد ممریز کے علاوہ دیگر پارٹی کارکنان بڑی تعداد میں شریک تھے اشفاق خان نے کہا کہ ن لیگ کے ساتھ ہماری نظریاتی جنگ جاری رہے گی ہماری کسی کے ساتھ ذاتی عداوت نہیں ن لیگ کے نمائندے تھانہ کچہری اور پٹواری کلچر کی سیاست میں غریب عوام کو لٹنے میں مصروف عمل ہیں 19نومبر کو (بلا) کے نشان پر مہر لگا کر عوام اپنے باشعور ہونے کا ثبوت دیں تاکہ موروثی سیاست کا قلع قمع کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ ہم اہلیان غورغشتی کے عوام کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں اور منتخب ہونے کے بعد اہلیان غورغشتی کے مسائل کاحل ہی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہو گا ہم اپنے اوپر اعتماد کرنے والوں کو کبھی مایوس نہیں ہونے دینگے انہوں نے کہا کہ آج وطن عزیز کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے پی ٹی آئی اقتدار میں آکر ملک کو درپیش تمام بحرانوں سے نجات دلائے گی انہوں نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے جذبے سے معلوم ہو تا ہے کہ غورغشتی کی عوام جاگ چکی ہے اور الیکشن کیدن پی ٹی آئی کی جیت یقینی ہے انہوں نے کارکنان سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ اس الیکشن کو اپنا الیکشن سمجھ کر ووٹ پول کریں تاکہ یونین کونسل غورغشتی میں پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے ۔

متعلقہ عنوان :