آئین اور قانون کی بالا دستی سے ہی عوام کی فلا ح بہبود ممکن ہے ، پارلیما ن کو موثر قانون سازی کے ذریعے عوام کی فلا ح بہبود کے لیے کام آنا چاہیے

صدر ممنون حسین کی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے بات چیت

بدھ 11 نومبر 2015 22:37

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء ) صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پارلیما ن کی بالا دستی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئین اور قانون کی بالا دستی سے ہی عوام کی فلا ح بہبود ممکن ہے، پارلیما ن کو موثر قانون سازی کے ذریعے عوام کی فلا ح بہبود کے لیے کام آنا چاہیے ۔ وہ بدھ کو یہاں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے بات چیت کر رہے تھے جنہوں نے ایوانِ صدر میں ان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

صدرمملکت ممنون حسین نے کہا کہ پارلیما ن کو موثر قانون سازی کے ذریعے عوام کی فلا ح بہبود کے لیے کام آنا چاہیے۔صدر مملکت نے سردار ایاز صادق کو قومی اسمبلی کا اسپیکر منتخب ہونے پر مبارک با دی اور اس امرکا اظہار کیا کہ وہ جمہوری اقدار اور پارلیمان کی مثبت روایات کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔صدرمملکت نے کہا کہ ایاز صادق کا بھاری اکثریت سے کامیابی اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ملک جمہوری طورپر مستحکم ہور ہا ہے ۔ صدر مملکت نے سردار ایاز صادق کے لیے نیک تمناں کا اظہار بھی کیا۔اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی صدرمملکت کا شکریہ ادا کیا اور عزم کا اظہار کیاکہ وہ آئین کی بالادستی کو ہمیشہ مقد م رکھیں گے۔