ملکی برامدات بڑھانے کیلئے جامع منصوبہ بنا لیا، وزیر اعظم کو پیش کیا جائے گا،عالمی معاشی سست روی نے چین اور بھارت سمیت تمام ممالک کی برامدات پر منفی اثر ڈالا ہے،ٹڈاپ اور ایف پی سی سی آئی میں کرپشن ختم، ری سٹرکچرنگ کی جا رہی ہے
ٹڈاپ کے سی ای او ایس ایم منیر کی برآمدکنندگان کے وفد سے بات چیت
بدھ 11 نومبر 2015 22:38
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈیپ) کے سی ای او ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ برامدی سیکٹر کو فعال اور عصرجدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنا کر ملکی برامدات بڑھانے کیلئے جامع منصوبہ بنا لیا گیا ہے جو جلد ہی منظوری کیلئے وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کو پیش کیا جائے گا۔اس منصوبہ پر عمل درامد سے جی ڈی پی کی شرح ، زرمبادلہ کے ذخائر، روزگاراورمحاصل میں اصافہ ہو گا جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ جو 3.1 ارب ڈالر سے گر کے 2.6 ارب ڈالر رہ گیا ہے مزید کم ہو جائے گا جبکہ ادائیگیوں کے توازن میں مثبت تسلسل جاری رہے گاجس سے ملکی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔
وہ بدھ کو ملک کے چوٹی کے برآمدکنندگان کے ایک وفد سے بات چیت کر رہے تھے ۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ بیسیوں ممالک کی برامدات میں زبردست کمی آئی ہے جس کی وجہ یورپ میں کساد بازاری ہے۔چین کی تمام تر کوششوں کے باوجود برامدات چار ماہ سے مسلسل گر رہی ہیں ،بھارت کی برامدات میں 32 ارب ڈالر کی کمی آئی ہے جبکہ عالمی سطح پر چمڑے اور اسکی مصنوعات کی برامد میں 60 فیصد، قالینوں کی برامد میں 50 فیصداورمختلف ممالک کے ویلیو ایڈڈ سیکٹر کی برامدات میں 15 سے پچاس فیصد کمی آئی ہے۔
ایس ایم منیر جو ایف پی سی سی آئی کے یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ بھی ہیں نے کہا کہ اکنامک سپر پاورز کے مقابلہ میں پاکستان کی صورتحال بہتر ہے جہاں برامدات میں چار ارب ڈالر نہیں بلکہ بمشکل ایک ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے جسکی وجہ عالمی منڈی میں رسد بڑھنے کے سبب قیمتوں میں کمی ہے۔صرف برامدات نہیں بلکہ ساری دنیا میں درامدات بھی کم ہو رہی ہیں جبکہ پاکستان کی درامدات میں12.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ پاکستانی درامدات کسی ملک کی برامدات ہیں جس پر انھیں الزام نہیں دیا جا سکتا۔انھوں نے کہا کہ انھوں نے وزیر اعظم کی خواہش پر اعزازی بنیاد پرٹی ڈیپ کے سربراہ کاچارج سنبھال کر اصلاحات کی ہیں جبکہ کرپشن کو صفر کر دیا ہے۔ ٹی ڈیپ میں خدمت کا معاوضہ یا کوئی اور فائدہ نہیں لے رہا جبکہ اسکی مکمل ری سٹرکچرنگ کی جا رہی ہے۔ اس سے قبل اس ادارے میں 31 ارب کی کرپشن ہوئی تھی اور61 ایف آئی آر درج ہوئی تھیں جس میں اعلیٰ افسران کے علاوہ وفاقی وزیر بھی ملوث اور ضمانتوں پر ہیں۔ٹی ڈیپ کا چارج سنبھالنے کے بعداندرون و بیرون ملک 118 نمائشیں منعقد کروا چکا ہوں جبکہ کراچی کی مرکزی نمائش پر آنے والے 23 کروڑ کے اخراجات کو کم کر کے 3.5 کروڑ کر دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ چالیس سال سے ٹریڈ پالیٹکس میں ہیں اور اب ایف پی سی سی آئی کو کرپشن فری ادارہ بنا دیا ہے تاکہ یہ مسترد شدہ لابی کے بجائے ملک بھر کی کاروباری برادری کی نمائندگی کرے۔مزید اہم خبریں
-
فواد چوہدری کو مزید 4 مقدمات میں ریلیف مل گیا
-
ضمنی الیکشن کے دوران موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہنے کا امکان
-
وزیرخزانہ کی ورلڈ بینک کے علاقائی نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مسٹر مارٹن رائزر سے ملاقات
-
ضمنی الیکشن کے دوران دفعہ 144 کا نفاذ عدالت میں چیلنج
-
نارووال میں نوجوان کی ہلاکت پر پنجاب حکومت نے وضاحتی بیان جاری کر دیا
-
ضمنی انتخابات، پنجاب میں پولنگ کے سامان کی ترسیل کی کوریج پر پابندی عائد
-
عمران خان نے پیغام دیا ہے21اپریل کو ووٹ کی حفاظت کریں،علیمہ خان
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.