کیپیٹل مارکیٹ کو شفاف اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے ،ایس ای سی پی

بدھ 11 نومبر 2015 22:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کیپیٹل مارکیٹ میں شافیت کو یقینی بنانے اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کے پیش نظر، سٹاک مارکیٹ میں حصص کے لین دین کی باقاعدگی کے ساتھ مانیٹرنگ کر تا ہے تا کہ جعلی مطالبے جاری کر کے مصنوعی طلب پیدا کرنے والوں کا احتساب کیا جا سکے۔ سیکورٹیز یکٹ ۲۰۱۵ ایس ای سی پی کا اختیارات دیتا ہے کہ مارکیٹ میں شفاف لین دین کو یقینی بنانے کے لئے ہنگامی اقدامات لئے جائیں۔

اسی تناظر میں ایس ای سی پی نے نیشنل کلئیرنگ کو پانچ انفرادی سرمایہ کاروں کے یو۔آئی۔این نمبر چھ ماہ کے لئے دس نومبر سے معطل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ ایس ای سی پی ان انفرادی سرمایہ کارں کی ٹریڈنگ کی مسلسل نگرانی کی گئی اور مانیٹرنگ کے دوران مشاہدہ کیا گیا کہ یہ افراد مصنوعی طلب پیدا کر کے حصص کی قیمتوں میں چڑھاؤ کے مرتکب ہیں۔

(جاری ہے)

یہ دیکھا گیا کہ یہ افراد مسلسل باقاعدگی سے بڑی تعداد میں مختلف حصص کو خریدنے کے لئے مارکیٹ میں آڈر جاری کرتے ہیں اور پھر فوری طور پر اسے منسوخ کر دیتے ہیں جس میں مارکیٹ میں ان حصص کی مصنوعی طلب پیدا ہوتی ہے۔

یہ افراد مارکیٹ کے بند ہونے کے وقت بھی اسے آڈرجاری کرتے جس سے مارکیٹ کے بند ہوتے وقت ان حصص کی قیمت زائد ظاہر ہوتی۔ مزید ازاں ، نئے سیکورٹیز ایکٹ ۲۰۱۵ کے تحت کیپیٹل مارکیٹ کے لئے ایک جامع ریگولیٹری فریم ورک تشکیل دیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے بنائے گئے ریگولیشن کے مسودے عوامی رائے کے حصول کے لئے سرکاری گزٹ میں شائع کئے گئے ہیں اور ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔ ایس ای سی پی اس سلسلے میں تمام شراکت داروں سے مشاورت بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ عنوان :