عمران خان کا مولانا سمیع الحق کی رہائش گاہ پر جاکر معروف عالم دین مولاناڈاکٹر شیر علی شاہ صاحب کی وفات پر تعزیت
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کی دینی مدارس کی عظیم خدمات، معیاری تعلیم کیلئے کوششوں کی تعریف ، دینی مدارس کے مکمل دفاع کا اعلان
بدھ 11 نومبر 2015 22:41
اکوڑہ خٹک ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء ) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے مولانا سمیع الحق کی رہائش گاہ پر آکر ان سے معروف عالم دین مولاناڈاکٹر شیر علی شاہ صاحب کی وفات پر تعزیت کی اور ان کی بلند پایہ شخصیت کو خراج عقیدت پیش کیا ، اس موقع پر مولانا سمیع الحق مہتمم دارالعلوم حقانیہ اور مولانا محمد حنیف جالندھری ناظم اعلیٰ وفاق المدارس العربیہ نے عمران خان کو ملک کے دینی طبقوں کو سیکولر ، لبرل حلقوں اور حکمرانوں کے بعض بیانات اور اقدامات کی وجہ سے لاحق تشویش سے آگاہ کیا باالخصوص میاں نواز شریف کی طرف سے ملک کو لبرل بنانے کے اعلانات اور نیشنل ایکشن پلان کے مدارس کے خلاف مذموم عزائم کی طرف توجہ دلائی گئی۔
مولانا سمیع الحق اور ناظم وفاق مولانا حنیف جالندھری نے ان کی توجہ ہولڈنگ ٹیکس کا دائرہ مساجد اور مدارس کی طرف بڑھانے اور مدارس کو دی گئی زکوٰۃ خیرات سے بھی ٹیکس وضع کرنے کی طرف بھی دلائی۔(جاری ہے)
عمران خان نے اس موقع پر دینی مدارس کے عظیم خدمات، معیاری تعلیم کیلئے کوششوں کو سراہتے ہوئے دینی مدارس کے مکمل دفاع کا اعلان کیا اور کہا کہ اگر کوئی مدرسہ فرقہ پرستی اور دہشت گردی میں ملوث ہے تو اس کی نشاندہی کی جائے تمام مدارس پر مبہم الزامات نہ لگائے جائیں، انہوں نے کہا کہ برطانیہ نے برصغیر پر تسلط کے بعد نظام تعلیم کو دین سے سیکولربنا دیا، ان مدارس نے ہماری دینی شناخت کا تحفظ کیا اور دینی تعلیم کی لاج رکھ لی۔
اس موقع پر مولانا سمیع الحق نے کہا کہ کسی ملک کو زبردستی لبرل بنانا بھی انتہا پسندی اور دہشت گردی ہے بلکہ اسلام نے دین کے معاملہ میں بھی جبریہ اقدامات کی اجازت نہیں دی۔ اس موقع پر مولانا سمیع الحق کے رہائش گاہ پر علماء و طلباء کی ایک بڑی تعداد تھی۔ عمران خان کے ساتھ وزیر صحت جناب شاہ فرمان اور وزیر جنگلات اشتیاق ارمڑ اور مرکزی رہنما نعیم الحق اور علاقہ کے ایم پی اے جناب محمد ادریس خٹک وغیرہ بھی موجود تھے۔دریں اثنا ۱۲ نومبر 2بجے ظہر مولانا ڈاکٹر شیر علی شاہ مرحوم کی یاد میں دارالعلوم حقانیہ میں ایک عظیم الشان تعزیتی اجتماع منعقد ہو رہا ہے۔ ملک بھر سے علماء مشائخ اور سیاسی رہنما خطاب کرینگے۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.