سی سپارک مشقوں سے بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا: خواجہ آصف

بدھ 11 نومبر 2015 22:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے دفاع کو مضبوط ترین بنانے کیلئے ہر طرح سے تیار ہے سی سپارک جنگی مشقوں کا مقصد کسی بھی قسم کے خطرات سے فوری طورپر نمٹنا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کوسی سپارک جنگی مشقوں کی اختتامی تقریب میں اپنے خطاب میں وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ قوم کو بحریہ، فضائیہ اور بری افواج کی صلاحیتوں پر فخر ہے خطے کے اعتبار سے پاکستان دنیا کے اہم ترین پانیوں تک رسائی رکھتا ہے۔ سی سپارک مشقوں سے بحریہ کی دفاعی اور انتظامی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :