آصف زرداری ووٹ کاسٹ نہیں کریں گے
بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے آٹھ اضلاع میں کامیابی حاصل کی جو اسکی مقبولیت کا ثبوت ہے، وزیر اطلاعات نثار احمد کھوڑو
بدھ 11 نومبر 2015 22:56
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء) سندھ کے سینئروزیر تعلیم نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری 19 نومبر کو اپنا ووٹ کاسٹ کرنے نواب شاہ نہیں جائیں گے۔ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے آٹھ اضلاع میں کامیابی حاصل کی جو اسکی مقبولیت کا ثبوت ہے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم نثار کھوڑو نے مقامی ہوٹل میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین ملک سے باہر ہیں جس کی بنا پر وہ بلدیاتی انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کرپائیں گے۔
بلدیاتی انتخابات میں پی پی کو 8 اضلا ع میں کامیابی ملی۔ کامیابی سے سندھ سمیت ملک میں پارٹی کی پوزیشن مضبوط ہوئی ہے۔ نثار کھوڑو نے اقلیتوں کے حوالے سے کہا کہ پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اقلیتوں کو برابری کے حقوق دینے کے علم بردار ہیں۔ اس وجہ سے انہوں نے سب سے پہلے نوڈیرو میں ہندو برادری کے ساتھ دیوالی منائی جس کے بعد وزیر اعظم اور عمران خان کو بھی اقلیتوں کے ساتھ دیوالی منانے کا خیال آگیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.