سندھ حکومت نے پاکستان اسٹیل ملزکی زمین کی لیز ختم کرنے کی دھمکی دے دی

وفاق پاکستان اسٹیل کے واجبات کے عوض زمین سوئی سدرن کودیناچاہتا ہے، سندھ نے پلاٹ بناکربیچنے کے لیے زمین نہیں دی، سنیٹرتاج حیدر

بدھ 11 نومبر 2015 22:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء) وفاقی حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کی زمین سوئی سدرن گیس کمپنی کو دینے پر غور شروع کردیاہے، جس کے بعدسندھ حکومت نے پاکستان اسٹیل خریدنے سے انکار کر کے زمین کی لیز ختم کرنے کی دھمکی دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر تاج حیدر نے کہاہے کہ وفاق پاکستان اسٹیل کے واجبات کے عوض زمین سوئی سدرن کودیناچاہتا ہے، سندھ حکومت نے زمین پاکستان اسٹیل کے لیے دی تھی پلاٹ بناکربیچنے کے لیے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت پاکستان اسٹیل کی زمین سوئی سدرن گیس کمپنی کو دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کاغذ کے ایک ٹکڑے پر پاکستان اسٹیل نہیں لے سکتے،وفاقی حکومت پاکستان اسٹیل کی پیشکش کیساتھ شرائط کی وضاحت بھی کرے۔سندھ حکومت شرائط طے کیے بغیرپاکستان اسٹیل نہیں لے سکتی۔

متعلقہ عنوان :