بیلٹ پیپرکی ترسیل کا مرحلہ 15 نومبر سے شروع ہوگا

بدھ 11 نومبر 2015 22:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء) بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے بیلٹ پیپرکی ترسیل کا مرحلہ 15نومبر سے شروع ہو گا،ترسیل کا عمل فوج کے زیر نگرانی ہوگا۔ سندھ کیلئے ایک کروڑ91لاکھ43ہزار259 بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا مرحلہ پندرہ نومبر سے شروع ہوگا اور یہ عمل فوج کی زیر نگرانی طے پائے گا ۔سندھ میں یوسیز میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے لئے سبز رنگ کا بیلٹ پیپر ہو گا۔ سندھ کے لئے ایک کروڑ91لاکھ43ہزار259 بیلٹ پیپرز پرنٹ کیے گئے ہیں۔