پاکستانی بینکوں کا آؤٹ لک منفی سے مستحکم کر دیا گیا، موڈیز نے پاکستان کے بینکاری نظام کی ریٹنگ بہتر کر دی،پاکستانی بینکاری نظام کی ریٹنگ منفی سے بہتر کر کے مستحکم کر دی گئی ہے

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیزنے نئی ریٹنگ جاری کردی

بدھ 11 نومبر 2015 23:14

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء) عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے کہا ہے کہ پاکستانی بینکوں کا آؤٹ لک منفی سے مستحکم کر دیا گیا، موڈیز نے پاکستان کے بینکاری نظام کی ریٹنگ بہتر کر دی،پاکستانی بینکاری نظام کی ریٹنگ منفی سے بہتر کر کے مستحکم کر دی گئی ہے۔بدھ کو عالمی معاشی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے اپنی ریٹنگ جاری کردی۔

(جاری ہے)

موڈیز کے مطابق پاکستان کی معاشی ریٹنگ میں بہتری کر دی گئی ہے، ریٹنگ میں بہتری معاشی ترقی کی توقعات میں اضافے کے باعث کی گئی ہے، آؤٹ لک میں تبدیلی معاشی اصلاحات میں بہتری کی علامت ہے،معیشت میں بہتری کے باعث بینکوں کے کھاتوں میں اضافہ ہوا، توانائی بحران، پاکستان چین کی مشاورت سے نئے منصوبوں پر کام کر رہا ہے، ترسیلات زر میں اضافے سے بینکوں کو کھاتے بڑھانے میں مدد ملی۔موڈیز کے مطابق پاکستانی بینکوں کا آؤٹ لک منفی سے مستحکم کر دیا گیا، موڈیز نے پاکستان کے بینکاری نظام کی ریٹنگ بہتر کر دی،پاکستانی بینکاری نظام کی ریٹنگ منفی سے بہتر کر کے مستحکم کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :