Live Updates

وفاقی حکومت سیمنٹ اور سڑکوں کے منصوبے اور ہم ادارے بنارہے ہیں ، ہم اقتدار کے لئے نہیں ، دھاندلی کے خلاف کھڑے ہوئے ہیں، نواز شریف بتائیں کہ نئے خیبر پختونخوا میں ان کا کتنا حصہ ہے

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے شجر کاری مہم سونامی بلین ٹری پراجیکٹ کے معائنے کے بعد میڈیا سے گفتگو

بدھ 11 نومبر 2015 23:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاکہ نواز لیگ کی وفاقی حکومت سیمنٹ اور سڑکوں کے منصوبے اور ہم ادارے بنارہے ہیں ، ہم اقتدار کے لئے نہیں بلکہ دھاندلی کے خلاف کھڑے ہوئے ہیں نواز شریف بتائیں کہ نئے خیبر پختونخوا میں ان کا کتنا حصہ ہے ۔وہ بدھ کو گڑھی چندر میں خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے شجر کاری مہم سونامی بلین ٹری پراجیکٹ کے معائنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ سونامی بلین ٹری پاکستان کے مستقبل کیلئے بہت اہم منصوبہ ہے۔ تاریخ میں ایسی کوشش پہلے کبھی نہیں کی گئی۔ پانچ سال میں ایک ارب درخت لگانے کا منصوبہ پورا کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ان درختوں کے لگانے سے چھانگا مانگا سے دس گنا بڑے جنگل اگیں گے اور 2017ء تک اپنا ٹارگٹ پورا کر لیں گے مقامی نرسریاں درخت اگائیں ہم ان سے خریدیں گے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہاکہ ملکی تاریخ میں آج تک ایسا منصوبہ نہیں بنا ہیے ہم نے ماحولیات کو اپنی ترجیحات میں رکھا ہواہے انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا میں بنائے جانیوالے جنگلوں میں کوئی ریسٹ ہاؤس نہیں ہوگا۔ ۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف حکومت کے لئے نہیں بلکہ دھاندگی کے خلاف کھڑے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ اور پی ٹی آئی میں یہی فرق ہے کہ وہ پراجیکٹ بنا رہے ہیں اور ہم ادارے بنا رہے ہیں۔ ن لیگ سریا اور سیمنٹ پر انوسٹمنٹ کر رہے ہیں اور ہم انسانوں پر سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ لگتا ہے ایاز صادق کی وکٹ تیسری بار بھی گرنے والی ہے۔ شفاف الیکشن نہ ہوں تو لوگوں کے حقوق غصب ہوتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات