صوبائی حکومت کی اولین ترجیحی صوبے سے لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ یقینی بنانا ہے، جسکے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جارہے ہیں، خالی اسامیوں کی فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے تحت بھرتیاں عمل میں لانے سے مختلف اداروں میں سٹاف کی کمی دورہو گی

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن نوید اکرم چیمہ سے گفتگو

بدھ 11 نومبر 2015 23:20

لگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء)وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن نوید اکرم چیمہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیحی صوبے سے لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ یقینی بنانا ہے، جسکے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جارہے ہیں،گلگت بلتستان کے مختلف اداروں میں موجود سکیل17 اور اس سے اوپر سکیل کے اسامیوں کی بھرتیوں کو میرٹ کے مطابق یقینی بنانے کیلئے فوری مشتہر کیا جائے۔

سکیل17اور اوپر کے ملازمین کے خالی اسامیوں کی فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے تحت بھرتیاں عمل میں لانے سے مختلف اداروں میں سٹاف کی کمی دورہو گی اور اداروں کی کارکردگی میں بہتری آئیگی۔ چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں یقین دلایا کہ بہت جلد گلگت بلتستان کے سکیل17 اور اوپر سکیل کے خالی اسامیوں کو مشتہر کیا جائیگا اور بھرتیاں عمل میں لائی جائینگی۔

(جاری ہے)

بعد ازیں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و گورنر گلگت بلتستان چودھری برجیس طاہر اور چیئرمین واپڈاکے ساتھ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں گلگت بلتستان میں واپڈا کے تحت زیر تعمیر پاور پراجیکٹس کی بروقت تکمیل یقینی بنانے پر گفتگو کی۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیحی صوبے سے لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ یقینی بنانا ہے جسکے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جارہے ہیں۔