سکردو ،فوڈانسپکٹر کا پیپر ڈائن پبلک سکول اینڈ کالج کی کیٹین پر چھاپہ، زائدا لمیعاد مشروبات برآمد ہونے پر جرمانہ عائد

بدھ 11 نومبر 2015 23:20

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء )فوڈانسپکٹر حسین خان اخونزادہ کا پیپر ڈائن پبلک سکول اینڈ کالج کی کیٹین پر چھاپہ زائدا لمیعاد مشروبات برآمد ہونے پر جرمانہ عائد کیا ۔تفصیلات کے مطابق فوڈ انسپکٹر نے طلباکی صحت و صفائی اور بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے تعلیمی اداروں کے کینٹین پر چھاپوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز انہوں نے پیپر ڈائن پبلک سکول اینڈ کالج کی کینٹین پر چھاپہ مارا جہاں زائد المیعاد مشروبات برآمد ہونے پر جرمانہ عائد کیا ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے کوشش کر یں کہ لنچ بکس بھیجیں تا کہ بچے محفوظ رہیں اور انکی صحت متاثر نہ ہو ۔انہوں نے تعلیمی اداروں پر زور دیا کہ وہ معیاری اشیائے خورد نوش خرید یں اور معمولی منافع کیلئے بچوں کی صحت سے نہ کھیلیں بصورت دیگر سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ۔