قومی اسمبلی،225اجلاسوں میں سے وزیراعظم کی 35 میں شرکت

نوازشریف کی قومی اسمبلی میں آمدکاتناسب سب سے کم،تناسب صرف16فیصدرہا چوہدری نثارعلی کی حاضری 55فیصد، خواجہ آصف کی حاضری کاتناسب58فیصدرہا

بدھ 11 نومبر 2015 23:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) وزیراعظم میاں نوازشریف کی قومی اسمبلی میں آمدکاتناسب سب سے کم رہاہے ،موجودہ قومی اسمبلی کے 225 میں سے وزیراعظم صرف 35اجلاسوں میں شریک ہوئے ،وزیراعظم میاں نوازشریف کی پارلیمنٹ میں موجودگی کا تناسب گزشتہ تین سال کے دوران صرف16فیصدرہا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک تحقیقاتی میڈیارپورٹ کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کی پارلیمنٹ میں موجودگی تین سالوں میں 55فیصدرہی ہے ،جبکہ وزیردفاع خواجہ آصف ان سے تھوڑاسے بہتررہے ہیں اوران کی حاضری کاتناسب58فیصدرہاہے ،وفاقی وزیرپٹرولیم شاہدخاقان عباسی کی حاضری صرف27فیصدرہی جبکہ خواجہ سعدرفیق کی حاضری46فیصدریکارڈکی گئی ،وزیرمملکت برائے پارنی وبجلی عابدشیرعلی کی پارلیمنٹ میں موجودگی کی شرح52فیصدرہی ،اس طرح موجودہ حکومت میں سب سے کم لفٹ وزیراعظم نے پارلیمنٹ کوکرائی جوکہ ایک پارلیمانی ریکارڈبھی ہے