مین آف دی میچ کا اعزاز یونس خان کے نام کرتا ہوں: محمد حفیظ

muhammad ali محمد علی بدھ 11 نومبر 2015 23:58

مین آف دی میچ کا اعزاز یونس خان کے نام کرتا ہوں: محمد حفیظ
ابوظہبی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.11 نومبر 2015 ء) محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ وہ اپنا مین آف دی میچ کا اعزاز یونس خان کے نام کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں انگلینڈ کیخلاف پہلی ایک روزہ میچ میں کامیابی حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کرنے والے قومی آل راونڈر محمد حفیظ نے اپنا مین آف دی میچ کا ایوارڈ یونس خان کے نام کردیا ہے۔

(جاری ہے)

میچ کی اختتامی تقریب سے بات چیت کرتے ہوئے محمد حفیط کا کہنا تھا کہ ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے اور سینچری سکور کرنے پر انہیں خوشی ہے۔ وہ اپنا مین آف دی میچ کا اعزاز ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے یونس خان کے نام کرتے ہیں۔