لاہور : علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، مسافر سے 70 کیپسول برآمد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 12 نومبر 2015 11:51

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 نومبر 2015 ء) : علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی . تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نےلاہور ایئر پورٹ پرہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی. یورپ جانےوالےایک مسافرکو ہیروئن سے بھرے کیپسولز سمیت گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

اےاین ایف حکام کےمطابق گجرات کا رہائشی اصغرصدیق یورپ جارہا تھا،دورانِ تلاشی اس کےقبضےسےہیروئن سےبھرے 70 کیپسول برآمد ہوئے جو اس نے پیٹ کےساتھ باندھ رکھے تھے، اے این ایف حکام نے مقدمہ درج کرکےملزم کے خلاف تحقیقات کاآغاز کر دیا ہے.