کینگرو فاسٹ باولر پیٹر سڈل اور آل راونڈر مچل مارش نے ہیڈ کوچ ڈیرن لی مین کا نیند میں ہی انٹرویو کرلیا

جمعرات 12 نومبر 2015 11:54

کینگرو فاسٹ باولر پیٹر سڈل اور آل راونڈر مچل مارش نے ہیڈ کوچ ڈیرن لی ..

پرتھ(اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار12نومبر۔2015ء ) آسٹریلوی کرکٹرز پیٹرسڈل اور مچل مارش نے اپنے کوچ ڈیرن لی مین کا نیند میں ہی انٹرویو کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا ویب سائٹ کیلیے یہ انٹرویو اس وقت لیا گیا جب ٹیم ہوائی جہاز پر برسبین سے پرتھ جارہی تھی اور لی مین اپنی سیٹ پر خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہے تھے ۔ سڈل نے وڈیو میں کہا کہ ہم اب لی مین سے ان کے کوچنگ اسٹائل اور تکنیک کے بارے میں سوال کرتے ہیں ، جب جواب نہیں آیا تو اگلا سوال داغ دیا اور پھر خود ہی بولے کہ آپ درست کہہ رہے ہیں ، انھوں نے بولنگ کوچ کریگ میک ڈرمٹ سے بھی ایسا ہی مذاق کیا ، وہ بھی اس وقت سو رہے تھے ۔

بعد ازاں لی مین نے سوشل میڈل پر ازرائے مذاق کہا کہ میں اس حرکت پر سڈل اور مارش سے انتقام لوں گا ۔

(جاری ہے)