گومل زام ڈیم پر کام کرنے والے 21مزدوروں کو اغوا کاروں نے رہا کر دیا

جمعرات 12 نومبر 2015 11:59

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) گومل زام ڈیم پر کام کرنے والے 21مزدوروں کو اغوا کاروں نے رہا کر دیا۔ تمام مزدور پولیٹیکل کمپاؤنڈ جنوبی وزیرستان پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع کے مطابق نیلی کش سے اغوا کئے گئے 21 مزدوروں کو اغوا کاروں نے چھوڑ دیا ہے۔ مزدوروں کو گزشتہ ماہ 23 اکتوبر کو اغوا کیا گیا تھا اور یہ تمام مزدور گومل زام ڈیم پر کام کرتے تھے۔ اغوا کئے گئے مزدوروں کو اغوا کاروں نے خود ہی رہا کر دیا ہے اور مزدوروں کو پولیٹیکل کمپاؤنڈ جنوبی وزیرستان پہنچا دیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :