کرکٹ آل سٹارز ، وارن واریئرز نے سچن بلاسٹرز کو 57 رنز سے شکست دے دی
جمعرات 12 نومبر 2015 12:00
ہیوسٹن (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار12نومبر۔2015ء ) ہیوسٹن میں کھیلے گئے کرکٹ آل سٹارز کے دوسرے ٹونٹی ٹونٹی میچ میں وارن واریئرز نے سچن بلاسٹرز کو 57 رنز سے شکست دے دی ، ٹنڈولکر کی ٹیم کو سیریز کی دوسری شکست ہو گئی ۔
(جاری ہے)
آل سٹار کرکٹ سیریز کے دوسری ٹی ٹونٹی میں سچن بلاسٹرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو کہ غلط ثابت ہوا اور وارن واریئرز نے دھواں دار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف باؤلرز کی کمر توڑ دی ، انہوں نے مقررہ 20 اوورز میں صرف 5 وکٹوں کے نقصان پر 262 رنز کا پہاڑ کر دیا ، لیجنڈ سنگا کارا نے 70 اور رکی پونٹنگ نے صرف 16 گیندوں پر 41 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی ۔
جواب میں لٹل ماسٹر کی ٹیم مطلوبہ ہدف کا تعاقب کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 205 بنا سکی ۔ سچن بلاسٹرز کی جانب سے سابق پروٹیز فاسٹ باولر شان پولاک 55 اور سچن ٹنڈولکر 33 رنز کیساتھ نمایاں بلے باز رہے ، وارن واریرز کی جانب سے اینڈریو سائمنڈز نے چار کھلاڑی آوٹ کیے ، کمار سنگاکارا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ،متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.