اداکارہ کیٹ ونسلیٹ کی فلم ”ڈریس میکر“کے پریمیئرمیں شرکت

جمعرات 12 نومبر 2015 12:22

اداکارہ کیٹ ونسلیٹ کی فلم ”ڈریس میکر“کے پریمیئرمیں شرکت

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 نومبر۔2015ء) آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ کیٹ ونسلیٹ نے لندن میں اپنی آنے والی فلم ”ڈریس میکر“کے پریمیئر کی تقریب میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

فلم ڈریس میکر میں ونسلیٹ نے ایک درزن کا کردار ادا کیا ہے جو اپنے ماضی کے بارے میں جاننے کے لئے آسٹریلیا میں اپنے چھوٹے سے گاوٴں واپس جاتی ہے۔ پریمیئر کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ونسلیٹ نے کہا کہ اس کردار کو ادا کرنے کے لئے انہوں درزی کا کام سیکھا۔ فلم برطانیہ میں 20 نومبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :