خود کو سکرین پر دیکھنے سے نفرت ہے‘جونی ڈپ

جمعرات 12 نومبر 2015 12:32

خود کو سکرین پر دیکھنے سے نفرت ہے‘جونی ڈپ

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 نومبر۔2015ء)ہالی ووڈ سٹار جونی ڈپ نے کہا ہے کہ انہیں خود کو سکرین پر دیکھنے سے نفرت ہے۔52 سالہ اداکار نے بتایا کہ وہ بمشکل اپنی پرفارمنس ہضم کر پاتے ہیں۔ ڈپ نے انکشاف کیا کہ کیریئر کے ابتدا میں وہ آڈیشن کے معاملے میں انتہائی خراب تھے۔

(جاری ہے)

میں نوجوانی میں بے وقوف تھا۔میں سمجھتا تھا کہ آڈیشن عمل کا پرفارمنس سے کوئی زیادہ تعلق نہیں۔ڈپ نے بتایا کہ وہ ایک فلم سکرپٹ میں صرف ڈائیلاگ پر دھیان دیتے ہیں اور جانتے بوجھتے تمام دوسری ہدایات نظر انداز کرتے ہیں۔میں تمام سکرین ڈائریکشنز کو نظر انداز کر دیتا ہوں۔مجھے یہ معلوم کرنے کی کیا ضرورت ہے کہ کہانی میں اور لوگ کیا کر رہے ہیں؟