امریکہ: نیو جرسی میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ، ایک شخص ہلاک،پندرہ زخمی

جمعرات 12 نومبر 2015 12:37

نیو جرسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء) امریکی ریاست نیو جرسی میں لیک ہوتی گیس کے دھماکے سے ایک شخص ہلاک اور پندرہ زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)


امریکی ریاست نیو جرسی کے شہر ایلزبتھ میں ایک گھر میں لیک ہوتی گیس میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک اور پندرہ زخمی ہو گئے ہیں۔ محکمہ فائر بریگیڈ کے مطابق زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کی وجہ سے چھ قریبی عمارتوں کو سخت نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے کی وجہ جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں

متعلقہ عنوان :