شام میں روس کی موجودگی ایک 'حقیقت' ہے: شاہ عبداللہ

جمعرات 12 نومبر 2015 12:46

عمان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء) اردن کے بادشاہ عبداللہ الثانی نے کہا ہے کہ شامی بحران کے حل میں روس کا بنیادی کردار ہے۔ شام میں روس کی موجودگی ایک حقیقت ہے اور ہمیں اس سے معاملات کرنا ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار شاہ عبداللہ نے یورپی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے انٹرویو کے اہم مندرجات جاری کئے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں شاہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ یورپ کے ساحلوں تک پہنچنے کے لئے کوشاں شامی مہاجرین کا ایشو بین الاقوامی برادری کے لئے ایک کال ہے کہ ہمیں اس کے لئے بہتر سے بہتر کام کرنا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ "شامی بحران کو ایک جامع طریقے سے حل کرنے کے لئے ہمیں اپنی کوششوں کو متحد کرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :