اقوام متحدہ کا جمہوریہ وسطی افریقہ کے لئے امن فورس میں اضافہ کا اعلان

جمعرات 12 نومبر 2015 12:58

نیو یارک۔ 12نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 نومبر۔2015ء)اقوام متحدہ نے جمہوریہ وسطی افریقہ کے لئے امن فورس میں اضافہ کرنے کااعلان کر دیا ہے۔اقوام متحدہ نے جمہوریہ وسطی افریقہ کے لئے امن فورس میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمہوریہ وسطی افریقہ میں مسلمان اور عیسائی گروپوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں اور آنے والے دنوں میں انتخابات کا انعقاد بھی متوقع ہے۔انتخابات سے پہلے اقوام متحدہ نے ملک میں موجود امن فورس میں نئے فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔واضح رہے کہ جمہوریہ وسطی افریقہ میں اس وقت اقوام متحدہ کے 11 ہزار فوجی فرائض ادا کر رہے ہیں۔