پوری قوت کے ساتھ شام کی حمایت جاری رکھیں گے،ایرانی وزیر خارجہ

جمعرات 12 نومبر 2015 13:02

بیروت۔ 12نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 نومبر۔2015ء)ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کی حکومت پوری قوت کے ساتھ شام کی حمایت جاری رکھے گا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے نائب وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ پر شام کے عوام، فوج ، حکومت اور صدر بشار اسد کو خراج تحسین کرتے ہیں۔

انہوں نے ایران کے اس موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ شام بحران کو صرف اور صرف سیاسی طریقے اور سفارتی کوششوں کے ذریعے ہی حل کیا جانا چاہیے۔ انھوں نے اس بات پرزور دیتے ہوئے کہا کہ ویانا اجلاس میں شام کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کے بجائے اسے شامی عوام پر چھوڑ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ویانا اجلاس کے ذریعے ایسا ماحول فراہم کیا جائے جس کے تحت شامی عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرسکیں۔

(جاری ہے)

اس ہو قع پر ایران کے نائب وزیرخارجہ نے فلسطین کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس میں شک نہیں کہ تیسری تحریک شروع ہوچکی ہے۔ انہوں نے اسرائیلی حکومت کو خبر دار کر تے ہوئے کہا کہ اگر اس نے اپنا رویہ درست نہ کیا تو مستقبل میں اس سے بھی زیادہ سخت اور دشوار حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔انھوں نے کہا کہ یمن کے بارے میں بھی ایران کا موقف پوری طرح واضح ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ یمن کے تمام فریقوں کے درمیان مذاکرات کے ذریعے اس معاملے کا حل تلاش کیا جاسکتا ہے۔