دنیا بھر میں پروازوں کو سیٹیلائیٹس کے ذریعے نگاہ میں رکھنے کے معاہدے کی منظوری

جمعرات 12 نومبر 2015 13:02

دنیا بھر میں پروازوں کو سیٹیلائیٹس کے ذریعے نگاہ میں رکھنے کے معاہدے ..

اقوام متحدہ ۔ 12نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 نومبر۔2015ء) عالمی برادری نے دنیا بھر میں پروازوں کو سیٹیلائیٹس کے ذریعے نگاہ میں رکھنے کے تاریخی معاہدے کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی برادری نے یہ معاہدہ اقوام متحدہ کے ادارے انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین کے اجلاس میں کیا ہے۔ اس معاہدے کے بعد موجود فلائیٹ ٹریکنگ سسٹم مزید بہتر ہو جائے گا۔ اس اقدام کے ذریعے مستقبل میں طیارے ایم ایچ370 کی گمشدگی جیسے واقعات سے بچا جا سکے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس مارچ میں ملائیشین ایئرلائن کا طیارہ ایم ایچ 370 اچانک لاپتہ ہو گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :