”سنگاپور ٹیلی کام“کے خالص منافع میں 0.8 فیصد ، ریونیو 2.9 فیصد کمی

جمعرات 12 نومبر 2015 13:06

سنگاپور ۔12 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 نومبر۔2015ء) جنوب مشرقی ایشیاء کی بڑی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ”سنگاپور ٹیلی کام“نے رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران 1.03 ارب سنگاپور ڈالر خالص منافع حاصل کیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سنگاپور ٹیلی کام کے جاری ایک بیان کے مطابق رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران خالص منافع میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 0.8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور جولائی سے ستمبر کے دوران خالص منافع 727 ملین ڈالر رہا جبکہ ریونیو 2.9 فیصد کمی سے 4.18 سنگاپوری ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔