پاکستان ریلوے میں 250 نئی کوچز کو شامل کرنے کا پی سی ون منصوبہ بندی ڈویژن کو بھیج دیا گیا

جمعرات 12 نومبر 2015 13:08

اسلام آباد ۔ 12نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 نومبر۔2015ء)پاکستان ریلوے نے مسافروں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے 250نئی کوچز کو فلیٹ میں شامل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے اور 250کوچز کا پی سی ون منصوبہ بندی ڈویژن کو بھیجا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق 180کوچز مقامی سطح پر تیار کی جائیں گی اور آئندہ سال کیرج فیکٹری میں کوچز تیار ہونا شروع ہوجائیں گی۔ ریلوں کے نقل و حمل کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں اور اس ضمن میں ریل گاڑیوں کی مانیٹرنگ کا نظام تشکیل دیا جائیگا ۔ پرانے انجنوں کی مرمت و بحالی کا کام بھی کیا جا رہا ہے جبکہ نئے انجن بھی خریدے جائیں گے۔ ریلوے ٹریکس کی مرمت و بحالی کا کام بھی کیا جا رہا ہے ۔