مشرق وسطی میں دو علیحدہ ریاستوں کے قیام کے لیے جرات مندانہ فیصلوں کی ضرورت ہے،جان کیری

جمعرات 12 نومبر 2015 13:10

اقوام متحدہ ۔12 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 نومبر۔2015ء) امریکی سیکرٹری خارجہ جان کیری نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں ایک اسرائیلی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کی مشرق وسطی میں دو علیحدہ ریاستوں کا قیام ناممکن نہیں ہے مگر اس کے لیے جرات مندانہ فیصلوں کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

جان کیری اقوام متحدہ میں 1975 میں پییش کی جانے والی اس قراردار کے خلاف اسرایئلی سفیر کی تقریر کی یاد منانے والے اسریئلی وفد سے ملا قات کر رہے تھے جس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے صہیونت کو نسل پرست تحریک قرار دیا تھا۔

جان کیری نے وفد سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ دو ریاستی حل کا مطلب ہے کہ دو قومیں ایک ساتھ مکمل امن کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔ امریکی ذرایع ابلاغ کے مطابق اسرایئلی وزیر اعظم کے حالیہ دورہ امریکا اور صدر اوباما سے تفصیلی ملاقات کے تناظر میں جان کیری کی یہ گفتگو سفارتی اہمیت کی حامل ہے۔

متعلقہ عنوان :