اطالوی سفارتکار فلپو گرینڈی اقوام متحدہ کے ادراہ براے مہاجرین کے سربراہ مقرر

جمعرات 12 نومبر 2015 13:10

اقوام متحدہ ۔12 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 نومبر۔2015ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون نے اٹلی سے تعلق رکھنے والے ممتاز سفارتکار فلپو گرینڈی کو اقوام متحدہ کے ادراہ براے مہاجرین کا سربراہ مقرر کیا ہے۔

(جاری ہے)

فلپو گرینڈی اس سے قبل4 سال فلسطین کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادراے کے سربراہ رہ چکے ہیں ۔ فلپو گرینڈی شام ، ترکی ، افغنستان اور افریقی ممالک میں بھی اقوام متحدہ کی جانب سے خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ ان سے قبل اس منصب پر پرتگال کے سابق وزیر اعظم انٹونیو کام کر رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :